سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس‘ نویدالحق ارائیں چیئرمین منتخب

ملتان (خبرنگارخصوصی) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبر اور میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیںکو کمپنی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا بعدازاں نئے چیئرمین کی صدارت میں ویسٹ کمپنی آفس میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں مل جل کر ملتان شہر کو صاف ستھرا کرکے مثالی بنانا ہے جو ملازمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ غفلت کے مرتکب اور غیرحاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر ویسٹ کمپنی کے ایم ڈی عمران نور نے کمپنی کے مسائل بتائے جنہیں نومنتخب چیئرمین نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئرز حاجی سعید احمد انصاری‘ منور احسان قریشی یوسی چیئرمین رانا سجاد حسین چودھری عبدالستار وغیرہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...