راولپنڈی(نےوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یونین کونسل 90ملکلیاقت حسین نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے مجھے شیلڈ ملنا میرے لیے بہت بڑے اعزازکی بات ہے جس پر انکا میں دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے انتہائی شکر گزارہوں،یونین کونسل چک جلال دین سے چوہدری نثارعلی خان کو پہلے بھی کامیاب کرانے میں اپنا بھرپور کرداراداکرتے رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھی انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کےلئے د ن رات ایک کردینگے ابھی سے ہم نے پوری یونین کونسل میں مسلم لیگ ن اور چوہدری نثارعلی خان کا پیغام گھرگھر پہنچانے کےلئے عوام رابطہ مہم شروع کررکھی ہے ،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ہمارے مخالفین کی اپیل مسترد کردی گئی ہے اللہ تعالی نے عوام کی عدالت کے بعد ہمیں الیکشن ٹریبونل میں بھی سرخرو کیا ہے ملک لیاقت حسین نے کہا کہ میں چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ اسلم اور انکی پوری ٹیم کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے علاقے میں ہماری طرف سے کیے جانیوالے سیاسی و سماجی کاموں کو وزیرداخلہ تک مثبت انداز میں پہنچا کر ہماری حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چک جلال دین میں چوہدری نثارعلی خان نے ترقیاتی کاموں کےلئے کروڑوں روپے کے فنڈز دیے ہیں اور مزید ترقیاتی منصوبوں کےلئے آئندہ بھی فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے تاکہ آئندہ الیکشن سے پہلے پہلے اس یونین کونسل میں کو ایک بھی عوامی مسئلہ باقی نہ رہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے شیلڈ ملنا میرے لئے اعزازہے ،ملک لیاقت حسین
Apr 20, 2017