بینظیر ائرپورٹ پر خواتین پر تشدد کی نئی ویڈیو، ایف آئی اے کی اہلکار معطل

اسلام آباد+مدینہ منورہ (آن لائن+جاوید اقبال بٹ)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد املیش نے بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی اہلکار غزالہ شاہین کو معطل کردیا ، خاتون اہلکار کو ایف آئی اے زونل آفس میں رپورٹ پیش کر نے کی بھی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کانسٹیبل غزالہ شاہین کی جانب سے خواتین مسافروں پر شدید تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیا اور ڈی جی ایف آئی اے محمد املیش کو تحقیقات کا حکم دیا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی گئی تھی اس میں ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے مسافر خواتین پر تشدد کا ذکر تک نہیں تھا جبکہ ویڈیو میں واضح طور پر غزالہ شاہین کو خواتین پرتشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا جس کے بعد ڈی جی محمد املیش نے غزالہ شاہین کے حق میں دی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے معطل کردیا اور زونل آفس میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ۔واقعہ کی مزید تحقیقات کیلئے انسپکٹر ندیم اور مظہر کاکا خیل کی دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔دوسری جانب متاثرہ خاتون حسینہ بیگم نے بتایا کہ بورڈنگ کارڈ ز حاصل کرنے اور اپنا سامان عملے کے حوالے کرنے کے بعد انکی بیٹی فوزیہ عمر ریسٹ روم میں گئی اور واپس آکر خاتون اہلکار سے ٹوائلٹ پیپرز طلب کئے۔ اس بات پر ایف آئی اے کی خاتون غزالہ آگ بگولہ ہو گئی اور کہا کہ وہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی اہلکار ہے اور ٹوائلٹ پیپرز کی فراہمی صفائی کرنے والوں کا کام ہے میرا نہیں۔ خاتون اہلکار کے غصے پر فوزیہ نے اسے کہا کہ مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ضرورت نہیں جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ ایف آئی اے اہلکار نے ہمیں دھمکی دی کہ ہمیں ناروے نہیں جانے دے گی ۔اپنے انٹرویو میں متاثرہ خاتون نے دعوی کیا کہ جیسے ہی ہم امیگریشن کلیئرنس کیلئے لائن میں کھڑی ہوئیں تو اہلکار نے آکر ہمارے پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈز چھینے اور پھاڑدیے ۔اور جیسے ہی میری بیٹی نے مزاحمت کی توغزالہ دیگر دو خواتین اہلکاروں کی مدد سے فوزیہ کو بالوں سے گھسیٹتے ہوئے ایک کمرے میں لے گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ادھر سعودی عرب اور بالعموم پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ائرپورٹس پر ناروا سلوک اور بلیک میلنگ، خواہ ایف آئی اے ہو یا کسٹم ٹکٹ کا¶نٹر پر ان سے تمام پاکستان شاکی ہیں۔ ہم 80 لاکھ اوورسیز پاکستان کمشن پنجاب کے وائس چیئرمین کیپٹن خالد شاہین سے گزارش کرتے ہیں اسلام آباد ائرپورٹ پر کوپن ہیگن جانے والی خواتین کے ساتھ ائرپورٹ پر مارکٹائی اور جھوٹا مقدمہ بنانا 80 لاکھ تارکین وطن کی توہین ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ناروے کی خواتین سیاحوں کے ساتھ ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے روا رکھے گئے سلوک کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ایوی ایشن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ائر پورٹ / خواتین تشدد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...