اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نے اپنے والد یا خاندان کے کسی فرد کو ایک بار بھی بے چین یا پریشان نہیں دیکھا اور ایسا اسی وقت ہوتا ہے جب آپ اپنے معاملات اللہ کے سپرد کر دیتے ہیں۔ وزیر اعظم کا شیخوپورہ میں خطاب تعمیری تھا اور ترقی کے متعلق تھا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نگاہیں جمی ہیں توجہ مرکوز ہے دل تیار ہیں کھیل شروع دنیا والو!کہ ایک طرف وہ ہیں جن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں اور ان کا مستقبل مخدوش ہے مخالفین نے اپنی تمام امیدیں عدالتی فیصلے سے وابستہ کر لی ہیں جب آپ نے کچھ نہیں کیا تو اللہ پر یقین رکھیں اور کامیابی کے لیے کام کریں۔