اسلام آباد (قاضی بلال) قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف کے حق میں لاہور میںلگائے گئے بینرز کا ذکر کرتے اور ہنستے ہوئے کہتے رہے کہ بینرز پر لکھاہوا ہے کہ قائد تیرا ایک اشارہ ۔۔۔حاضر حاضر لہو ہمارا۔۔خورشیدشاہ نے کہا کہ لندن میں جب ہم باہر ہوتے تھے تو نوازشریف شریف کے ساتھ بہت پیار محبت پپیاںاور جھپیاں ہوتی تھی تو میاں نواز شریف اپنے متوالوںکے واقعات سناتے تھے اور خود بھی ہنستے رہتے تھے ۔ ایک بار کہتے ہیں ایک تقریب میں نعرہ لگا کہ نواز شریف قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیںتو میں غصے میں آگیا اور نعرے لگانے والے کو کہاکہ بکواس بند کرو۔جھوٹے نعرے لگاتے ہو جب پیچھے دیکھتا ہوں تو کوئی نہیں ہوتاسب بھاگ جاتے ہیں ۔ خورشید شاہ نے اسٹیبشلمنٹ پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ ہمارے بندوں کو اغواءکر کے اگرکوئی ڈیل کرنا چاہتے ہو تو بھول جاﺅ ہم نے گولیاں کھائیں قیدیں کاٹیں ہیں پھر اقتدار میں آکر دکھایا ہے ۔جذباتی انداز میںکہاکہ وزیراعظم ایوان میں نہیں آتے حکومتی بینچوں کی اگلی نشستیں ہمیشہ خالی دیکھ کر دل جلتا ہے ۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ایک بار پھر معافی مانگ لی اورکہا کہ بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ چندروز میں ختم ہو جائے گی ہماری غلطی ہے کہ ہم نے تین بڑے پاور سٹیشنز صفائی کیلئے بند کر دیئے ہیںجس وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔
لاہور میں لگے بینرز‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اسمبلی میں ذکر کر کے ہنستے رہے
Apr 20, 2017