اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس میں ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن نے کی۔ واضح رہے عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ملزم سابق صدر پرویزمشرف کو 19ستمبر 2016ءکو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
درخواست مسترد