اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے عمر قید کے ملزم عبدالجبار کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے 13 سال بعد بری کر دیا۔ ملزم پر بہاولنگر میں 2004ءمیں زمین کے تنازعہ پر منظور احمد کو قتل کرنے کا الزام تھا، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی، ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
ملزم رہا
سپریم کورٹ: 13سال بعد قتل کا ملزم رہا
Apr 20, 2017