اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کے مضر اثرات کے بارے میں بچوں میں شعور اجاگر کرنے کےلئے اپنی کامیاب مہم کی روشنی میں ”بدعنوانی سے انکار“ کے بارے میں کلرنگ بک کا اجراءکردیا، اس سلسلہ میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ یہ کتاب ایلیمنٹری سطح کے طالب علموں کےلئے نیشنل کالج آف آرٹ لاہور نے خصوصی طورپر ڈیزائن کی ہے جسے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جائیکا) نے سپانسر کیا۔ اس کا مقصد ملک بھر کے ایلیمنٹری سطح کے طالب علموں تک ”بدعنوانی سے انکار“ کا پیغام پہنچانا ہے۔ کتاب کی تقریب رونمائی میں چیف ایڈوائزر جائیکا چائی ہو اوہاشی، ڈائریکٹر این سی اے، ڈائریکٹر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ممتاز سرکاری و نجی سکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے تمام شرکاءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ بچے ہمارا کل ہیں، وہ مختلف شعبہ ہائے حیات میں رہنما بنیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ نیب نے پرائمری کی سطح کے طالب علموں کے لئے کلرنگ بک متعارف کرانے کا یہ اقدام اٹھایا ہے جس کا مقصد اساتذہ کے ذریعے اوائل عمری میں بچوںکی شمولیت سے بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے کیونکہ کلرنگ بک بد عنوانی کی مختلف اشکال کے حوالے سے عوامل کا منفرد انداز میں احاطہ کرتی ہے اور بدعنوانی سے متعلق ہماری آئندہ نسل کے ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گی۔
چیئرمین نیب