گوہاٹی (نیوز ڈیسک) خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور ابھرتی ہوئی معیشت قرار دینے والے بھارت کے 70 فیصد علاقے غربت اور پسماندگی کا شکار ہیں اور بعض تو ایسے ہیں جہاں تک پہنچنے کیلئے پل ہیں نہ سڑکیں، بجلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ آسام سریندا سونوال کے انتخابی حلقے میں واقع ضلع لکھم پور ایک غریب آدمی کو سڑک نہ ہونے اور ایمبولینس ڈرائیوروں کے جانے سے انکار کردینے پر اپنے چھوٹے بھائی کی نعش سائیکل سے لٹکا کر گاﺅں لے جانی پڑی۔ بتایا گیا ہے کہ مجولی گاﺅں کے 18 سالہ ڈمپل داس کو حالت خراب ہونے پر بڑا بھائی شہر علاج کیلئے لے کر آیا۔ ڈمپل علاج کے آغاز پر دم توڑ گیا۔ اس کے غمزدہ نے نعش ایمبولینس سے لے جانا چاہی مگر ڈرائیوروں نے گاﺅں تک سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا۔
آسام/ غریب آدمی