مودی سے بات کرنا آسان، سی ڈ ی اے سے انتہائی مشکل: ایاز صادق ادارے کی کارکردگی پر برس پڑے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے وفاقی ترقیاتی ادارے کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سے بات کرنا آسان ہے، سی ڈی اے سے انتہائی مشکل‘ نہ جانے سی ڈی اے میں کون سا خون دوڑ رہا ہے اور یہ کیا پانی پیتے ہیں کہ ان کو بات سمجھانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سی ڈی اے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر کیمرہ مینوں کے لئے پینے کے پانی اور پریس کانفرنس کے ڈائس کی تعمیر کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔
ایاز صادق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...