ننگرہار میں فورسز نے امریکی بم حملے کے مقام پر شہریوں کی رسائی روکدی

Apr 20, 2017

جلال آباد (آئی این پی/اے ایف پی) سکیورٹی فورسز ننگر ہار میں گرائے گئے امریکہ کے سب سے بڑے غیر جوہری بم کے مقام تک رسائی روک دی۔ 13 اپریل کو مہلک جی بی یو۔43 کو داعش کی سرنگوں پر پھینکا گیا تھا۔ شہری احمد جان نے میڈیا کو بتایا میں دیکھنا چاہتا ہوں میرا گھر بچا ہے یا نہیں رشتہ داروں کا کیا حال ہے۔ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس نے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے طالبان کا گزشتہ 10سالوں میں 155افغان فوجیو ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا جبکہ ڈرون حملے اور دیگر فضائی حملے میں زابل میں القاعدہ کے 3دہشتگرد اور داعش کے 5 پاکستانی شدت پسند مارے گئے ۔ ادھر جنوبی صوبہ زابل میں ایک بم دھماکے میں ضلعی پولیس چیف شنکائی سیف ہلاک ہوگیا۔ ہلمند میں 300 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی تصدیق ہو گئی۔

مزیدخبریں