پاناما کیس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اس کیس میں دلچسپی سب سے زیادہ رہی۔ وہ 35میں سے 32سماعتوں میں سپریم کورٹ میں موجود رہے اور 93گھنٹے کیس کو دیئے۔ان کے بعد شیخ رشید کی حاضری رجسٹر میں بھرپور رہی۔ 35میں سے 31سماعتوں میں موجود رہے اور 83گھنٹے کیس کو توجہ سے سنا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون ظفر اللہ خان بھی تمام سماعتوں میں باقاعدگی سے موجود رہے اور 77گھنٹے کیس کے ہر پہلو کا جائزہ لیتے نظرآئے جس کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی دلچسپی بھی کیس میں کم نظر نہیں آئی۔ انھوں نے 35میں سے 26سماعتوں میں اپنی حاضری یقینی بنائی اور مجموعی طور پر 76گھنٹے کا وقت عدالت میں گزارا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پاناما کیس کے دوران 67گھنٹے گزارے جبکہ شاہ محمود قریشی نے مجموعی طورپر 62گھنٹے کیس پر توجہ مرکوز رکھی ۔