سرمایہ کاری پر طویل مدت کیلئے ٹیکس کی رعائت کم از کم 10 سال کی جائے او آئی سی سی آئی

Apr 20, 2018

اسلام آباد (این این آئی) اوورسیز انوسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی ) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاری پر طویل مدت کیلئے ٹیکس کی رعائت کم از کم دس سال کی جائے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے ترجیحات پر ٹیکس اصلاحات کمیشن  رپورٹ کا نفاذکیا جائے۔صوبوں اور ایف بی آر کے مابین ٹیکس کے معاملات بروقت حل کئے جائیں کم ازکم ٹیکس اورمتبادل ٹیکس نظام کا خاتمہ کیا جائے ایک خصوصی انٹرویو میں او آئی سی سی آئی کے صدر برونو اولیرہوئک نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی اور کاروبار ی ماحول کے باوجود او آئی سی سی آئی کے ممبران میں سے ایک معروف بین الاقوامی ایف ایم سی جی کمپنی نے پاکستان میں مزید 120ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت میں بڑی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات کا واضح اشارہ ہے۔

مزیدخبریں