پاکستان کپ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان سندھ قیادت عمر امین کو سونپی گئی

Apr 20, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر 25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے سے کیا گیا ہے جن میں انٹرنیشنل کرکٹر بھی شامل ہیں۔ بلوچستان ٹیم کی قیادت احمد شہزاد، اسلام آباد ٹیم کی قیادت کامران اکمل، پنجاب ٹیم کی قیادت شعیب ملک، سندھ ٹیم کے کپتان عمر امین جبکہ کے پی کے کی قیادت ایم حفیظ کو سونپی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ٹیم کے لئے احمد شہزاد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد نواز ان کے نائب ہونگے دیگر کھلاڑیوں میںرضوان حسین ، رمیز راجہ جونئیر، خوشدل شاہ ، اکبررحمان ،فیضان ریاض ، روحیل نذر ، بسم اللہ خان ، محمد عرفان ، سہیل تنویر ، انور علی ، میر حمزہ ، عمر گل اور شاہیں شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ فیڈرل ایریا کے لئے کامران اکمل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ صہیب مقصود نائب کپتان ہو نگے ۔دیگر کھلاڑیوں میں سرمد بھٹی ، عابد علی ، اویس ضیا ء عاشق علی سعد نسیم ، حسین طلعت ، رضا علی ڈار ، رضا حسن ، عماد بٹ ، سلمان علی آغا ، وقاص مقصود ، عثمان شنواری اور عمید آصف شامل ہیں ۔پنجاب ٹیم کے لئے آل راونڈر شعیب ملک کو کپتان جبکہ محمد رضوان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں زین عباس ، صاحبزادہ فرحان ، عبد الصمد ، آصف علی ، اشفاق احمد ، سہیل اختر ، اسامہ میر ، کاشف بھٹی ، عمران خان سنئیر ،محمد سمیع ، وہاب ریاض ، شاہد یوسف اور عبد الرحمان مزمل شامل ہیں ۔ سندھ کی ٹیم کے لئے عمر امین کو کپتان اور فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سلمان بٹ ، گوہر علی ،افتخار احمد ، دانش عزیز ، رمیض عیزیز ، عدنان اکمل ، محمد اصغر ، بلال آصف ، عامر یامین ، جنید خان، سہیل خان ، تاج ولی اور محمد عرفان سنئیر شامل ہیں ۔کے پی کے لئے محمد حفیظ کو کپتان اور شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا گیاہے ۔ٹیم کے کھلاڑیوں میں خرم منظور ، اسرار اللہ ، عمر اکمل ، سعود شکیل ، محمد سعد ، محمد عرفان ، عادل امین، حسان خان ، حماد اعظم ،ضیاء الحق ، ثمین گل ، صدف حسین اور محمد حسن شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا ۔

مزیدخبریں