اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس‘ گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی م¶خر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران 3 نامزد ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہان کے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جمعرات کو اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کو معاون وکیل کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب ایڈووکیٹ بیمار اور ہسپتال میں داخل ہیں، لہذا کارروائی موخر کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیے جائیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا حشمت حبیب پہلے سے شوگر کے مریض ہیں؟معاون وکیل نے بتایا کہ حشمت حبیب ایڈووکیٹ کو شوگر کا مسئلہ ہے جو اب بڑھ کر پانچ سو سے زائد ہوگئی ہے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ضمنی ریفرنس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...