سپیڈ و سٹاپس پر شیلٹرز مہیا کیے جائیں

مکرمی! حکومت پنجاب عوام کی سہولت کیلئے میٹرو، سپیڈ و سروس کا جو آغاز کیا ہے۔ اس سے عوام کو بہتر سفر کی سہولت میسر ہوئی ہے۔ یہ نہایت خوش آئند ہے۔ رکشوں اور پرائیویٹ بسوں میں سفر نہ صرف مشکل ہوتا ہے۔ بلکہ مہنگا بھی پڑتا ہے۔ ایسے میں سپیڈو سروس کسی نعمت سے کم نہیں۔ لیکن مسافروں کو سٹاپس پر شیلٹرز کی کمی ہے۔ تیز دھوپ اور بارش کے دنوں میں چند منٹوں کا انتظار صدیوں طویل لگتا ہے۔ لہٰذا حکومت سے گزارش ہے کہ وہ عوام کو اس مسئلے سے نجات دلائیں۔ سپیڈو کے تمام سٹاپس پر سایہ دار بیٹھنے کی جگہ مہیا کی جائے گی۔ تاکہ بس کا انتظار اتنا طویل اور مشکل محسوس نہ ہو۔ (مریم شفیق- فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)

ای پیپر دی نیشن