میسر نہیں چھت کوئی مجھے
ہر بڑے شہر میں مگر
ہاو¿س تیرے، اے لیڈر میرے
گھر میرا، فاقوں کا مسکن
اعلیٰ کھانوں سے مزین مگر
دسترخواں تیرے، اے لیڈر میرے
ننگا تن میرا، ذرا دیکھ!
آئیں یورپ سے مگر
ملبوسات تیرے، اے لیڈر میرے
محروموں کے درمیان
الیکشن آ رہا قریب
نوازیں جائیں گے پھر غریب
جھوٹے وعدوں سے
(محسن امین، تارڑ ایڈووکیٹ)
٭....٭....٭
روٹی، کپڑا اور مکان
Apr 20, 2018