اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور امریکہ سے تربیت لے کر آتے ہیں۔ مقامی ہوٹل میں موٹروے پولیس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ہر ڈرائیور کی تربیت امریکہ میں ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی انتہائی دائیں طرف والی لین میں گاڑی چلاتا ہے اور اسے چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا۔ اگر کسی گاڑی سے راستہ مانگنے کے لئے ہارن دیا جائے تو تب بھی وہ راستہ نہیں دیتا اور مجبوراً اگر بائیں طرف سے گاڑی کو کراس کیا جائے تو راستہ نہ دینے والا ڈرائیور گھور کر دیکھتا ہے۔ وزیر داخلہ کی بات سے تقریب کے شرکاء محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
پاکستان میں اکثر ڈرائیور راستہ نہیں دیتے، لگتا ہے امریکہ سے تربیت لیتے ہیں:احسن اقبال، تقریب کے شرکاء محظوظ
Apr 20, 2018