بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کرینگے: اے ڈی چودھری

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے ، فیورل ایڈجسٹمنٹ کا جواز بنا کر بجلی مہنگی کرنا مناسب نہیں ، اس سے ملکی صنعت جو پہلے ہی زوال کا شکار ہے وہ مزید متاثر ہوگی ، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی ہے اور اب بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی ، انڈسٹریل سیکٹرکو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے حکومت کی طرف پانچ سالوں میں کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...