کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء امید وار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 169محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ گالی گلوچ کی سیاست کی روایت پی ٹی آئی نے ڈالی جو قابل مذمت ہے ۔ملکی اداروں کا احترام ہم سب پرلازم ہے ملکی اداروں کے فیصلوں سے ہم اختلاف کر سکتے ہے یہ ہمارا جمہوری حق ہے مگر ان کے خلاف زہر اگلانامناسب نہیںہے ۔اس میں بھی کو ئی شک نہیںہے کہ نواز شریف ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جو کسی پارٹی عہدے یا وزارت کے محتاج نہیں ہے نوا ز شریف نہ صرف مسلم لیگ (ن)کے قائد ہے بلکہ وہ اپنی سوچ نظریے اورویژن کی بدولت پا کستانی قوم کے بھی قائد ہیں۔
گالی گلوچ کی سیاست کی روایت پی ٹی آئی نے ڈالی : خالد جوئیہ
Apr 20, 2018