رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی 173عبدالرشید بھٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ رات ایک جھوٹے واقعہ کوبنیاد بنا کر ان کی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان کے سیاسی مخالفین نے اپنی میواتی برادری کو ساتھ لیکر نوازشریف فارم روڈ پر دھرنا دئیے رکھا جس سے ٹریفک بلاک ہونے سے عوام کو بے حد پریشانی کا سامنا رہا ،انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی ہے ان مخالفین کو میرا یہ فیصلہ ناگوار گزرا ہے اور وہ قائدین کو گمراہ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ،دھرنا کریسی نے اس ملک کا پہلے ہی بہت نقصان کیا ہے ۔
چھوٹے واقعہ کو بنیاد بناکر میری سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے احتجاج کیا گیا: عبدالرشید بھٹی
Apr 20, 2018