ہنود و یہود کی بالادستی کیلئے ممالک کوتقسیم کرنا استعماری ایجنڈاہے ،ڈاکٹرایس زمان

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جمعہ3 شعبان کو نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت ملک بھرمیں مذہبی جوش جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی ہفتہ ولائے محمدوآل محمدؐ کے کنوینر ڈاکٹرایس زمان نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کو تقسیم کرنا استعماری ایجنڈا ہے جس عمل جاری ہے اور انہیں ہر طرف سے ڈسا جا رہا ہے ،ایسے حالات پیدا کر دئیے گئے ہیں کہ تمام مسلم ممالک آپس میں لڑیں مریں ،گلے کاٹیں اور ایکدوسرے کو غیر مسلم کہیں تاکہ استعمار کے بغل بچوں ہنود و یہود کی بالادستی قائم ہو سکے ۔

ای پیپر دی نیشن