بورے والا(نامہ نگار) آل پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہر احتجاجی کیمپ ۔شہر کی تمام لیبارٹریاں بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ہیلتھ کیئر کمشن کالے قانون کی آڑ میں پولیس سے مل کر لیبارٹریوں کے خلاف بلاجواز کاروائیاں کر رہا ہے ،ایک ملک میں دو قانون نا منظور نامنظور کے نعرے لگائے احتجاجی کیمپ سے میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنمائوں محمد امجد صدیق،محمد عمر ،محمد طارق سلیم ،مرکزی میڈیا ایڈوائزر محمد فاروق،ملک سلطان محموداور دیگر راہنمائوں نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر چوہدری محمد انور،ملک نثار احمد ،ملک عبدالغفار ،محمد شفیق جباراور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔