سابق برازیلی صدر ڈی سلواکی کرپشن الزامات پر سزاکے خلاف اپیل مسترد

Apr 20, 2018

ساؤپالو(آن لائن)برازیلین عدالت نے سابق صدرلوئیس اناسیو لولہ ڈی سلواکی کرپشن الزامات پر12سال کی سزاکے خلاف تازہ ترین اپیل کومستردکردیاہے ،اس طرح سیاست میں ان کی واپسی کی یہ کوششیں مزیدپہنچ سے دورہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
عدالتی ٹوئیٹ میں کہاگیاہے کہ اس نے متفقہ طور پر اپیل کومستردکردیاہے ،جوکہ تکنیکی نوعیت کی تھی اورحتیٰ کے اگرکامیاب ہوجاتی توبھی لولاکوجرم کامرتکب ٹھرانے کافیصلہ تبدیل نہ ہوتا۔لولاکوسات اپریل کوجیل بھیج دیاگیاہے ،جہاں وہ اواے ایس کنسٹرکشن کمپنی سے بطور رشوت سمندرکے کنارے اپارٹمنٹ لینے پرسزاکاٹ رہے ہیں۔

مزیدخبریں