لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) خیبر پی کے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چیمپئن شپ پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عقیل خان نے جیت لی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی امان اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے پروفیسرڈاکٹرحفیظ اللہ خان تھے ۔ ان کے ساتھ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر فرحت عباس‘سیکرٹری جنرل عمر ایازخلیل ‘رومان گل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔ مینز سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے نمبر ون واپڈا کے عقیل خان نے کے پی پولیس کے بر کت اللہ کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ انڈر14کے سنگلز میں کے پی کے عزیر خان نے کے پی کے ہی حسام خان کو چھ تین ‘چھ چار سے شکست دی ۔ انڈر14ڈبلز کے فائنل میںعزیر خان اور حسام خان کی جوڑی نے حمزہ رومان اور کاشان عمر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سا ت پانچ اور سات چھ سے شکست دی ۔
ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان کے نام
Apr 20, 2018