مونٹی کارلو ٹینس ٹورنا منٹ : رافیل نڈال کامیاب ‘نوواک کو شکست

لاہور (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنا منٹ میںروس کے کیرن کچنوف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی ۔ انہوںنے چھ تین اور چھ دو کامیابی حاصل کی ۔ آسٹریا کے پانچویں سیڈ ڈومینیک تھئیم نے سربیا کے نوواک ڈجکووک کو شکست دیدی ۔ انہوں نے سابق عالمی نمبر ایک کو سخت مقابلے کے بعدسات د و‘چھ دو اور چھ تین سے ہر ایا ۔ تھرڈ سیڈ الیگزینڈر ژاروی نے جرمنی کے جین لینرڈ سٹرف کو چھ چار ‘چار چھ اور چھ چار سے ہر ادیا ۔ بیلجیئم کے چھٹی سیڈ ڈیوڈ گوفن نے سپین کے رابرٹ بوٹیسٹا کو چھ چار اور سات پانچ سے شکست دیدی ۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...