;امید ہے اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا: رانا فواد

Apr 20, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )لاہور قلندر کے چیئرمین رانا فواد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا مقصد ملک میں کرکٹ کی بحالی تھا، پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے، امید ہے اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔چیئرمین لاہور قلندر رانا فواد نے پشاور کے دورے کے دوران موٹرسائیکل فرنچائز کا افتتاح کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے بہت پیار ملا، ایسا لگا جیسے اپنے شہر میں ہوں۔ میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتا ہوں اس لیے انداز بھی لاہور یوں جیسا ہوتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کے میدان ؑآباد ہوگئے ہیں، امید ہے کہ اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔چیئرمین لاہور قلندر نے یہ بھی کہا کہ لگ رہا ہے کہ پشاور کے ساتھ یہاں پر میچ ہوا تو لاہور قلندر کو زیادہ سپورٹ ملے گی۔

مزیدخبریں