معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کا انحصار سالانہ ترقیاتی پروگرام پر ہے: جہانزیب خان

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، ڈویلپمنٹ کی رفتار میں تیزی اور غربت کے خاتمہ میں کمی لانے کا انحصار صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) پرہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام 12 پیری ریسرچ رپورٹس (PERI RESEARCH REPORTS) کی اشاعت کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس میاں محمد مشتاق سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر عابد بودلہ، ڈاکٹر شبانہ حیدر، مختار احمد ناول، صداقت حسین، خالد سلطان، ڈاکٹر امان اللہ، ملیحہ بنگش و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے صوبوں کے مابین ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کارکردگی پر بہترین مفید موازنہ پیش کرنے پر پیری ریسرچ ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کمیونیکیشن و ورکس میاں محمد مشتاق نے کہا کہ پیری کی جانب سے بہترین طریقے سے سڑکوں کی ترجیحی میکانزم کو ڈیزائن کرنے پر پیری کا اہم احسن اقدام ہے۔ ڈاکٹر عابد بودلہ نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ کی مدد سے ایک درست سمت میں فریم ورک تیار کرنے اور پالیسی میکرز کو اس پر عملدرآمد کرانے کیلئے مدد مل سکے گی۔ ڈاکٹر ممتاز انور نے کہا کہ پیری کا بنیادی مقصد مضبوط تصوراتی اور تجرباتی بنیاد پر پالیسی سازی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو بہترین پالیسی فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن