لاہور(خبر نگار)رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کی کاوشوں کے سلسلے میں پاکستان بناسپتی گھی ملز ایسوسی ایشن نے لاہور ڈویژن انتظامیہ کو یقین دہائی کرائی ہے کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں گھی اور آئل کی دستیابی وافر مقدار میں ہوگی- صدر ایسوسی ایشن نے آگاہ کیا کہ تمام گھی کمپنیوں نے اپنے اپنے فوکل پرسنز کی فہرست انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے-کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل ، میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کے ساتھ کمشنر آفس میں پاکستان بناسپتی گھی ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صدر عارف قاسم کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی- ایسوی ایشن نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے احترام میں تمام گھی و آئل کمپنیاں اپنی قیمتوں میں ضرور کمی کریں گے مگر قیمتوں میں کمی کا فیصلہ بجٹ پیش ہونے کے بعد کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے آئے ہیں اور خیر و برکت کے اس ماہ میں بھی۔
رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں گھی اور آئل کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنائیںگے
Apr 20, 2018