ہلسنکی(اے پی پی) فن لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی، کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف وِسکلا کے پروفیسر آرٹو پیسولا نے کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کر کے صحت کو لاحق خطرات کم کر سکتے ہیں۔اس تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے 133 افراد اور کچھ بچوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔