لاہور نارروال ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی تعداد کم، مسافر خوار

فیروز والہ (نامہ نگار)لاہور نارووال ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی تعداد کم ہو جانے سے مسافر خوار ہو کر رہ گئے شہریوں نے بتایا کہ اس سیکشن پر تقریباً 20 گاڑیاں چلتی جو اچانک بند ہو کر 3 رہ گئی ہیں جس سے مسافروں کو سفر کرنے دشواری کا سامنا ہے شہریوں نے بتایا کہ ریلوے کے بعض آفسران نے نجی ٹراسپورٹ کے مالکان سے ملی بھگت کر ٹرینیں بند کر دیں ہیں جس سے مختلف علاقوں سے آنے والے سرکاری ملازمین ،فیکٹری مزدروں اور طالب علم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکشن پر ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور غفلت کے مرتکب ریلوے آفسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...