لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائر پورٹ پر گزشتہ روز 8پروازیں منسوخ اور 15تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جدہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 471 ،شارجہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 413 ،سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 594 ،سکھر سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 595 ،ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز 683 ،ملتان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 684 ،کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 404 ،کراچی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 405 منسوخ ہوئیں۔جبکہ دمام سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 883 ،جدہ سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 962 ،مدینہ سے آنے والی سعودی پرواز 728 ،مسقط سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 769 ،اوسلو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 752 ،دمام جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 884 ،تہران جانے والی ایران ائیر لائن کی پرواز 1194 ،دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 410 ،دوحہ جانے والی قطر ائیر لائن کی پرواز 621 ،دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز 623 ،ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئر لائن کی پرواز 242 ،استنبول جانے والی ترکش پرواز 715 ،مدینہ جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 703 ،مسقط جانے والی عمان ائیر لائن کی پرواز 342 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے مسافروں اور اپنے پیاروں کے انتظار میں لاہور ائر پورٹ پر آئے رشتہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔