محکمہ بلدیات نیسپاک اور آرٹیلیا انٹرنیشنل ساس کے مابین معاہدہ

لاہور (خبر نگار)محکمہ بلدیات نیسپاک اور آرٹیلیاانٹرنیشنل ساس (فرانس) کی مشترکہ وینچر کا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انوسٹمنٹ (PICII)منصوبہ میں بطور انجنئیرئنگ ،پروکیورمنٹ ایند کنسٹرکشن مینجمنٹ (ای پی سی ایم) کنسلٹنٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ ،نیسپاک اور آرٹیلیاانٹرنیشنل کے نمائندوں نے معاہدہ پر دستخط کئے ۔نیسپاک منصوبہ کا آرکیٹکچراور انجنیئرنگ ڈیزائن کے علاوہ دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کی دیکھ بھال بھی کرے گااورپانچ شہروں کو موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کر کے عوام کو بہترین معیار زندگی فراہم کی جائے گی ۔جس سے کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ (PICII) منصوبہ سیالکوٹ،ساہیوال،رحیم یار خان،بہاولپور، سرگودھا اور مظفر گڑھ جیسے چھوٹے شہروں میں بہتری لانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...