مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ سمیت سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائیں: محمود خان

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ سمیت ضلع سوات میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں تا کہ ان کے ثمرات سے عوام صحیح معنوں میں مستفید ہو سکیں۔ وہ سیدو شریف سوات مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرلاسلام ، ڈپٹی کمشنر سوات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 1 ارب روپے کی خطیر رقوم سے مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...