سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان ، 100انڈیکس 90پوانئٹس کی کمی سے 45387پر بند

کراچی(کامرس رپورٹر)  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس90.86 پوائنٹس کی کمی سے 45387.77 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4ارب6کروڑ89 لاکھ19 ہزار4 روپے کی کمی رونما ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 13کروڑ98لاکھ12 ہزار663روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔  خرید و فروخت میں2 کروڑ 73 لاکھ24 ہزار720 حصص کا اضافہ رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو سرمایہ کاری میں منفی رجحان رہا  کے ایس ای 100 انڈیکس90.86 پوائنٹس کی کمی سے45387.77پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 54.82پوائنٹس کی مندی سے22489.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 13.07 پوائنٹس کی کمی رونماء  ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 200.63پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) iانڈیکس22.01پوائنٹس کی کمی سے17267.51پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس220.26پوائنٹس کی تیزی سے21131.74پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس62.28پوائنٹس کی کمی سے 22532.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 100 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 262 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر18 کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار 920 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 50 کروڑ 72 لاکھ 91 ہزار 217 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 29 ارب 96 کروڑ 69 لاکھ6 ہزار395 روپے سے گھٹ کر 93 کھرب 25 ارب 89 کروڑ 79 لاکھ 87 ہزار391 روپیرہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 114کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ28لاکھ86ہزارحصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...