سعودی عرب:6سالوں کے دوران حجاج اورزائرین سمیت28 ہزار دل کے مریضوں کا علاج

Apr 20, 2018 | 13:16

ویب ڈیسک

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں 6 برسوں کے دوران 28 ہزار مریضوں کے دل کا آپریشن کیا گیا،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ادار ہ امراض قلب کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 6 برس میں 28 ہزارامراض قلب میں مبتلا افراد کا آپریشن کیا گیا جن میں معتمرین بھی شامل تھے۔مدینہ منورہ میں ادارہ امراض قلب کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا کہ گزشتہ 6 برس کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار افراد نے ادارے سے رجوع کیا جن میں سے1846 حجاج او زائرین تھے ۔1151 افراد کے دل کے آپریشن کئے گئے جبکہ 612 بچوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ۔ 28179 بڑے اور جبکہ 738 بچوں کی انجیوپلاسٹی کی گئی ۔

مزیدخبریں