کے پی کے حکومت نے مولانافضل الرحمن کی سیکورٹی پرتعینات اہلکاروں کوواپس بلالیا

Apr 20, 2018 | 19:07

ویب ڈیسک

 کے پی کے حکومت نے جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی سیکورٹی پرتعینات اہلکاروں کوواپس بلالیاہے ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانافضل الرحمن گھرپرتعینات اہلکارفوری واپس چلے گئے ہیں،واضح رہے کہ مولانافضل الرحمن پرتین خود کش حملے ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے حکم کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے گھراورسکواڈمیں شامل اہلکاروں کوفوری طورپرواپس بلالیاہے اوران اہلکاروں کو فوری طورپراپنے محکمے میں رپورٹ کرنے کاحکم دے دیاہے جس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانافضل الرحمن کے گھرتعینات اہلکارووپس چلے گئے ہیں جبکہ سکواڈمیں شامل اہلکارمولانافضل الرحمن کے پنچاب کے دورے کی وجہ سے واپس نہیں جاسکے ہیں مولانافضل الرحمن کے سٹاف نے آئی جی خیبرپختونخواہ کوفوری طورپرایک خط تحریرکیاہے جس میں کہاگیاہے کہ مولانافضل الرحمن قومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین ہیں اوراہم سیاسی ومذہبی رہنماءہیں ان کی جان کوشدیدخطرات لاحق ہیں اس سے قبل بھی ان پرتین خود کش حملے اوران کے گھرپرتین حملے ہوچکے ہیں مولانافضل الرحمن کی سیکورٹی واپس نہ لی جائے اوراس حوالے سے جاری احکامات واپس لیے جائیں ،واضح رہے کہ مولانافضل الرحمن ان دنوں ملک کے مختلف مقامات پرسیاسی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں سیکورٹی اہلکاروں کی واپسی کے بعد ان کوتحفظ کے حوالے سے شدیدخطرات لاحق ہوگئے ہیں ،جے یو آئی کے سربراہ اکیس اپریل کو حق نواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کرینگے،مولانا فضل الرحمن بائیس اپریل کو کبیر خان پارک لکی مروت میں فضلاءکانفرنس ، پچیس اپریل کو مدرسہ نظامیہ میران شاہ شمالی وزیرستان میں کانفرنس ،چھبیس اپریل کوکوہاٹ میں علماءکانفرنس، اٹھائیس اپریل کو جلوزئی پارک نوشہرہ میں شمولیتی کانفرنس سے خطاب کرینگےجبکہ ۔انتیس اپریل کو محب بابا جی کانفرنس سے مردان میں مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے۔

مزیدخبریں