نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر پرویز مشرف کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی

قومی احتساب بیورو(نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف انکوائری کی منظوری دےدی جبکہ اختیارات کا ناجائز استعمال ،مبینہ طور پر سرکاری فنڈز میں خرد برد ، آف شور کمپنیاں رکھنے سمیت دیگر الزامات پر وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اکرم خان درانی ، (ق) لیگ کے مونس الٰہی، پی ٹی آئی کے علیم خان، جہانگیر صدیقی ایم ڈی پی ایچ اے جمیل احمد خان ،کیوبا میںپاکستانی سفیر کامران شفیع اورصدر بینک آف پنجاب نعیم الدین خان کے خلاف انکوائری کی جائے گی، سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی اورسابق ممبر فنانس سی ڈی اےسعیدالرحمن کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا جائے گا ، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے تمام سیاستدان نیب کیلئے قابل عزت ہیں،نیب کی تمام کارروائیاں حقائق،شواہداور قانون کے مطابق ہیں،کسی بھی سیاستدان کی کردار کشی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ایسا ہرگز نہیں ہوگا تاہم بدعنوانی کے ضمن میں اگر کسی سیاستدان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو اسے ہرگز کردار کشی نہ سمجھا جائے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا ، نیب بورڈ نے امتیاز عنایت الٰہی سابق چیئرمین سی ڈی اے،سعیدالرحمن سابق ممبر فنانس سی ڈی اے اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر شکرپڑیاں میں کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو471.498ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے کامران شفیع کیوبا میںپاکستانی سفیراور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلا س نے کیوبا میںپاکستانی سفیر کامران شفیع کو نیب کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے 31-Aکے تحت مزید کارروائی کی منظوری دی۔ نیب بورڈنے وفاقی ٹیکس محتسب کے افسران، ایف بی آر کے افسرا ن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پربدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ٹیکس ریفنڈ دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔نیب بورڈ نے وفاقی وزیر برائے ہا?سنگ اکرم خان درانی ، جمیل احمد خان ایم ڈی/ سی ای او پی ایچ اے فا?نڈیشن ،ظفر یاب خان ،کمپنی سیکرٹری اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پی ایچ اے فا?نڈیشن کی کری روڈ ،آئی12،آئی 16اسلام آبادمیں مساجد کیلئے مختص کردہ جگہ غیرقانونی طور پر من پسند افراد کو الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ بورڈ نے نعیم الدین خان صدر بینک آف پنجاب اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حصص کی قیمتوں میں ردوبدل او ربینک آف پنجاب میں انسائیڈر ٹریڈنگ کرنے کا الزام ہے۔نیب بورڈ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف مبینہ طور پر ا ختیارات کا ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے لزام میں انکوائری کی منظوری دی۔بورڈ نے عدنان شفیع چیف میکینیکل انجئنیر (سی اینڈڈبلیو) پاکستان ریلوے اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر کوئلے کی منتقلی کیلئے پاکستان ریلوے کیلئے 1405ہوپر ویگنیںخریدنے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ جس سے قومی خزانے کو 168ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے میسرزعمیر سٹیل انڈسٹریز پرائیویٹ لیمیٹڈلاہور کے ڈائریکٹر اوردیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انویسٹی گیشن بند کر نے کی منظوری دی۔ نیب بورڈ نے طارق جاوید ، مخدوم عمر شہریار ا ور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔بورڈ نے ڈاکٹر محمد اسحاق فانی سابق ڈائریکٹرفاصلاتی تعلیم بہا?الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔بورڈ نے حبیب وقاص ، الیاس مہراج اور میسرز ہیلنبیل لیمیٹڈ بیہیماس کے مالکان اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔نیب بورڈ نے مونس الٰہی سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔بورڈ نے علیم خان ہیکسیم انویسٹمنٹ اوورسیز لیمیٹڈکے مالک اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔بورڈ نے یوسف عبداللہ اور دیگر کے خلاف پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور مبینہ طور پربدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔بورڈ نے عابد جاوید اکبر سابق چئیرمین این آئی سی ایل، ایف ڈی بی آئی ایل کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایف ڈی بی آئی ایل میں 100ملین روپے سرمایہ کاری کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو67.056ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے نیشنل بینک آف پاکستان بحرین برانچ کے افسران/اہلکاران،اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔بورڈ نے محمد قاسم اور لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران/اہلکاران اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین کوغیر قانونی طور پر پرائیویٹ افراد کو الاٹ کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے غلام محمد قریشی سابق ڈی جی پاکستان ریلوے کے خلاف آمدن سےمبینہ طور پر زائد اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔بورڈ نے جہانگیر صدیقی ،سندھ سوشل ریلیف فنڈ کے افسران اوردیگر کے خلاف مبینہ طور پر سندھ سوشل ریلیف فنڈ میں3 ارب روپے کی سرمایہ کاری میں خرد برد کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔بورڈ نے ایبٹ آباد انٹرنیشنل ہسپتال ایبٹ آبادکی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر عوام سے دھوکہ دہی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔نیب بورڈ نے پروونشل ہا?سنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے افسران اور اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔بورڈ نے نے پی ایچ اے خیبر پختونخوا کے افسران اور اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر جلوزئی ہا?سنگ سکیم نوشہرہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے مختص فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو795.6ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے محکمہ صحت کوئٹہ کے حکام اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔بورڈ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ ڈاکٹر مجیب الرحمن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے اورسرکاری فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 267ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے چیئرمین لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر زیب جتوئی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے، اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 333.648ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے منیر احمد ،نعیم خان ،صنم اورسندھ ڈویلپنٹ آرگنائزیشن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے،یہ کیس سٹیٹ بینک کی جانب سے نیب کو بھیجا گیا۔بورڈ نے محمد شریف مغیری ایکسئین محکمہ آبپاشی جیکب آباداور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر سرکاری فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو501.755ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بورڈ نے انور علی سیال ڈائریکٹر سیڈاگھوٹکی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پرغیر قانونی بھرتیوں،سرکاری فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 1900ملین روپے کا نقصان پہنچا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہاکہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس کا خاتمہ کرنا نیب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے دوبارہ اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ ملک کے تمام سیاستدان نیب کیلئے قابل عزت ہیں۔نیب کی تمام کارروائیاں حقائق،شواہداور قانون کے مطابق ہیں۔ کسی بھی سیاستدان کی کردار کشی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ایسا ہرگز نہیںہوگا۔لیکن بدعنوانی کے ضمن میں اگر کسی سیاستدان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو ہرگز کردار کشی کے مترادف نہیں۔نیب کا ہر قدم قانون کے مطابق ہے جس کا ٹھوس جواز موجود ہے جومتعلقہ معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشےں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ©©” احتساب سب کے لیے©©©©© “ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن