مکرمی! عرصہ تقریباً آٹھ سال قبل ضلع میانوالی سے گزرنے والی پانچ ٹرینوں کو پی پی پی کے دور حکومت میں بند کر دیا گیا تھا حالانکہ تمام ٹرینیں منافع بخش تھیں اس کے بعد ن لیگ کی حکومت نے پانچ سال تک ایک ٹرین بھی نہ چلائی تھی۔ موجودہ حکومت سے ضلع کے عوام کو بے حد امیدیں وابستہ تھیں کہ وزیراعظم کے ضلع میانوالی کی ٹرینوں کو دوبارہ چلا دیا جائیگا لیکن آٹھ ماہ کے عرصہ میں صرف ایک ٹرین چلائی گئی ہے جو کہ راولپنڈی تا ملتان تک اس کا روٹ ہے۔ ضلع میانوالی کے عوام نے اس عرصہ میں میڈیا اور اخبارات کے ذریعے ہزاروں مرتبہ اعلیٰ حکام ریلوے حکومتی نمائندوں تک اپنی فریاد پہنچائی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور وزیر ریلوے صرف وعدے وعید کرتے ہیں مگر عملی اقدامات نہیں کر رہے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)