ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد: حکومت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اوراقتصادی امور کابھی چارج ہوگا جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن