لاہور (کامرس رپورٹر) چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) تاجروں کو اپنے سامان کو گوادر پورٹ کے ذریعے دنیا میں منتقل کرنے کے قابل بنائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں بڑھانے کیلئے بہت گنجائش موجود ہے۔ ہانگ گانگ کی کئی کمپنیاں کے پاکستان میں مستقل دفاتر ہیں جو ہمارے ملک پر اعتماد کی گواہی دیتے ہیں۔ پاکستان ہانگ گونگ کیساتھ دوستانہ تعلقات رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے ہانگ گانگ کے کاروباری وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔
سی پیک گوادر سے سامان کی پوری دنیا میں منتقلی یقینی بنائے گا:عبدالرؤف مختار
Apr 20, 2019