اسلام آباد (آن لائن) مارچ 2019ء کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 5.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران پاکستان میں 177.5 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ مارچ 2018ء کے دوران ملک میں 168.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔