اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر برائے ایشیا کی نمائندہ کرسٹائن چنگ نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے انہیں قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔