لاہور (این این آئی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے فلمسٹار ریمبو کے فٹنس کلب کو نوٹس جاری کردیا۔ پی آر اے حکام کے مطابق فلمسٹار جان ریمبو نے جوہر ٹائون میں فٹنس ہیلتھ کلب کے نام سے جم بنا رکھا ہے جو تاحال ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں کلب کو رجسٹریشن کے لئے 22اپریل تک کی ڈیڈلائن دیدی گئی۔ رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں جم کو جرمانہ ہوگا۔