اسد عمر حکومت کا دماغ تھے، اب خالی کھوپڑی کب تک چلے گی: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت جس وزیر کو اپنا دماغ کہتی تھی اسے نکال چکی ہے اب خالی کھوپڑی کے ساتھ کتنی دیر تک بیٹھے گی۔ نئے مشیر خزانہ کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مشیر خزانہ کو عالمی مالیاتی ادارے لیکر آئے ہیں۔ جب تک سودی نظام ہے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ عام آدمی کی فلاح و بہبود کا ضامن اسلام کا دیا گیا معاشی نظام ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے، عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ ملک میں اسلامی انقلاب کاسورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع اور منصورہ میں کام کرنے والے مزدوروں کو دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، عبد القدوس منہاس ،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ناظم شعبہ تعمیرات میاں عبد الماجد بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے اپنی ٹیم کو تبدیل کیا ہے مگر حکومت میں اب بھی پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ،ایم کیو ایم اور مشرف کے ہی لوگ ہیں۔ جن لوگوں سے نجات کیلئے لوگوں نے تبدیلی کے نعرے کو ووٹ دیا تھا انہی لوگوں کو عوام کی گردنوں پر دوبارہ سوار کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمران ایک سانس میں رحمان اور دوسرے میں رام کا نام لیتے ہیں، مدینہ کی اسلامی ریاست اور سودی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...