الریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصری صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے مصری صدر کے لیے نیک تمنائوں پرمبنی مکتوب ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا۔ اس مکتوب میں سعودی فرمانروا نے مصر کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سے نمٹنے علاقائی اور عالمی امور میں سعودی اور مصر مل کر اپنا سفر جاری رکھیں گے۔خیال رہیکہ گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیرمملکت ڈاکٹر عصام بن سعید اور سعودی عرب کے افریقی امور کے وزیر احمد بن عبدالعزیز قطان نے مصری صدرسے قاہرہ میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔مصری ایوان صدر کی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر السیسی نے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے نیک تمنائوں پرمبنی پیغام دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کے باہمی تعلقات خطے میں استحکام کی علامت ہیں۔