ماسکو(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس دونوں نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے جاری کی گئی خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ٹرمپ نے رپورٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ 'میرے حوالے سے میولر رپورٹ مخصوص لوگوں کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس کو ٹرمپ مخالف ڈیموکریٹ کے 18 اراکین نے تحریر کی ہے جو من گھڑت ہے اور مکمل طور پر جھوٹی ہے'۔علاوہ ازیںروس نے کہا ہے کہ رابرٹ ملر کی رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں کہ جس پر ماسکو حکومت توجہ دے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن 2016 کے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم اور روس کے مابین کسی مجرمانہ سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ان کی ایک جیت ہے۔ تاہم ڈیموکریٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ رابرٹ ملر اپنی اس رپورٹ کے بارے میں کانگریس کو بریفنگ دیں۔
روس کے بعد ٹرمپ نے بھی مولر رپورٹ کو مسترد کردیا
Apr 20, 2019