مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے جوش و جذبے سے منایا، کل ایسٹر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسیحی برادری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے مذہبی جوش و جذبے سے منایا، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی سکیورٹی کے انتظامات بالخصوص گرجا گھروں کے باہر پولیس تعینات کی گئی تھی۔ گڈ فرائیڈے کے موقع پر گرجا گھروں میں پوری انسانیت کی بھلائی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اورا من و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے کی عبادت کے بعد تفریحی مقامات کی بھی سیر کی۔ اسی طرح مسیحی برادری کل اتوارکو ایسٹر کا تہوار منائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...