لاہور (خصوصی نامہ نگار)کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت سابق سیکرٹری پنجاب علامہ مبارک موسوی نے کی جبکہ مردو خواتین نے بھی بچوںکے ساتھ مظاہرے میں بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شیعہ نسل کشی کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔