کاہنہ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آمجگاہ بن گیا ، مکینوں کاشدید احتجاج

Apr 20, 2019

کاہنہ (نامہ نگار) سرکل کاہنہ کے جھیڈو گائوں،لکھوکی ،صوآصل،یوحناآباد ،ہلوکی ،چندرائے روڈ ، بھٹی کالونی ،بابر چوک،مہر چوک ،قینچی امرسدھو،بندیاں والا پل ،کاہنہ و گردہ نواح علاقوں میں چوروں، ڈکیتوں اور منشیات فروشوںنے ڈیرے ڈال لئے۔ اہل علاقہ کا مقامی پولیس کے خلاف شدید احتجاج ، کاہنہ گرد ہ نواح سے پائوڈر کا کاروبار فوری بند کیا جائے۔ منشیات فروش پولیس کی سرپرستی میں چرس، گردہ، افیون اور خاص کر پائوڈر کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں۔ منشیات فروش کاہنہ کے علاوہ لاہور تک یہ نشہ سپلائی کرتے ہیں جس کے پینے سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ کئی گھروں کے چراغ پہلے ہی گل ہو چکے ہیں، علاقہ مکینوں نے سی سی پی او ، ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کو فوری گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے ۔

مزیدخبریں